گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ اور نیویارک کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز پر ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی فِل راموس سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔
چیئرمین امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی ڈاکٹر اعجاز احمد نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔
نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فِل راموس نے بھی اس استقبالیے میں شرکت کی۔
کامران ٹیسوری اور فِل راموس نے گفتگو کے دوران سندھ اور نیویارک کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز پر مزید بات کرنے پراتفاق بھی کیا۔
نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی کا وفد اس ضمن میں جلد صوبۂ سندھ کادورہ کرے گا۔
جڑواں اسٹیٹس بننے سے سندھ اور نیو یارک کی جامعات، اسپتالوں اور تحقیقی اداروں میں تعاون بڑھے گا۔
طلبہ کے وفود کے تبادلوں اور ذہین طلبہ کے لیے اسکالر شپس کا راستہ بھی ہموار ہو گا۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری ان دنوں امریکا کا دورہ کر رہے ہیں۔
Comments are closed.