پیر10؍شوال المکرم 1444ھ یکم مئی 2023ء

یکم مئی، PTI کا ریلی نکالنا ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی یکم مئی کی ریلی کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دے دیا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تحریری نوٹس بھجوا دیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے عمران خان کو بھجوائے گئے تحریری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لیبر ڈے پر آپ کی قیادت میں لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی نکالنے کا معلوم ہوا۔

جلسے جلوسوں اور ریلیوں کے لیے ضلعی انتطامیہ سے اجازت لینا ضروری ہے، سیاسی جماعتیں، امیدوار ریلیوں اور جلسوں سے قبل ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں۔

پیشگی اجازت کے بغیر ریلی نکالنا الیکشن کمیشن کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.