منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

لاہور، PTI کو لیبر ڈے پر ریلی کی اجازت مل گئی

ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو لیبر ڈے پر آج لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی کی اجازت دے دی۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد اجازت دی گئی، ریلی کی اجازت دن 1 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔

این او سی کے مطابق ریلی کے روٹ پر استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے، ریلی انتظامیہ تمام روٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی، عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔

پی ٹی آئی ذمہ داران متعلقہ سیکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے، ٹریفک رواں دواں رکھنےکیلئے پی ٹی آئی ذمہ داران ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے۔

ریلی میں پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی انتظامیہ ذمہ دارہوگی۔

این او سی کے مطابق پی ٹی آئی رضا کار ضلعہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، ریلی کے باعث کاروباری مراکز کو بند کرانے اور نقصان پہنچانے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔

ریلی میں کارکن ڈنڈے یا اس سے متعلقہ کوئی چیز ساتھ نہیں لاسکیں گے، ریلی کے روٹ اور اطراف میں اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسرے اضلاع سے آنے والے شرکاء بھی ضلعی انتظامیہ کی تمام شرائط پر عمل کریں گے، ریلی روٹ پر کسی بھی طرح وال چاکنگ نہیں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.