پیر10؍شوال المکرم 1444ھ یکم مئی 2023ء

حکومت کی نیک نیتی نظر نہیں آرہی، منگل کو مذاکرات کا آخری موقع ہوگا، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات میں نیک نیتی نظر نہیں آرہی، منگل کا دن مذاکرات کا آخری موقع ہوگا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے تو اسی لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس بیانیے کے ساتھ الیکشن میں جائیں گے جس پر پچھلے ایک سال میں الیکشن جیتے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کے لیے تیار ہوجائیں۔

واضح رہے کہ حکومتی اور تحریک انصاف کے نمائندوں کے درمیان 2 بار بات چیت ہوچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.