اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

پشاور میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا

پشاور میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فضل الہٰی نے کارکنوں کے ہمراہ رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔

فضل الہٰی نے گرڈ اسٹیشن میں کارکنوں کی مدد سے انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن پر فیڈرز آن کروائے۔

پیسکو حکام نے فضل الہٰی کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست جمع کروادی۔

فضل الہٰی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے مزید کارکنوں کو بھی گرڈ اسٹیشن آنے کی ہدایت کی اور کہا کہ واپڈا نے ہمارے حلقے پر بجلی بند کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم گرڈ اسٹیشن آئے ہیں جہاں تمام فیڈرز چل رہے ہیں۔

 پیسکو حکام کے مطابق سابق ایم پی اے فضل الہٰی نے رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن کے بعد پشاور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کیا اور زبردستی فیڈرز آن کروائے جس سے بقیہ فیڈرز پر بجلی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پیسکو حکام کے مطابق لوڈ منیجمینٹ مقررہ اوقات کے مطابق کی جا رہی ہے۔ فضل الہٰی نے پیسکو عملے کو یرغمال بنایا ہے۔

پیسکو انتظامیہ نے فضل الہٰی کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست جمع کروادی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.