اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

برطانیہ میں ڈیجیٹل بینکنگ کا استعمال: بڑے بینکوں کا 20 سے زائد برانچز بند کرنے کا اعلان

برطانیہ کے بڑے بینکوں نے آئندہ ہفتے تقریباً 20 سے زائد برانچز بند کرنے کا اعلان کردیا۔ 

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق ایچ ایس بی سی اور نیٹ ویسٹ کی 20 سے زیادہ شاخیں آئندہ ہفتے بند ہو جائیں گی۔ 

برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بینک اور بلڈنگ سوسائیٹیز اس سال سیکڑوں برانچز بند کرنے کےلیے تیار ہیں۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق صارفین کے ڈیجیٹل بینکنگ استعمال کرنے پر بینکوں نے برانچز کی بندش کا اعلان کیا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق جن بینکوں کی شاخیں بند ہونگی ان میں لارڈز بینکنگ گروپ، لائیڈ ٹی ایس بی اور بینک آف اسکاٹ لینڈ شامل ہیں، جبکہ ہیلیفیکس بینک، ایچ ایس بی سی بنک اور نیٹ ویسٹ بینک بھی اس میں شامل ہیں۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق سب سے بڑا لارڈز بینکنگ گروپ گزشتہ سال اپنی سیکڑوں برانچز پہلے ہی بند کر چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.