اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

کراچی کی آبادی بڑھنے سے اسمبلی سے وڈیروں کی چھٹی ہوجائے گی، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کی آبادی بڑھنے سے اسمبلی سے وڈیروں کی چھٹی ہوجائے گی۔

شارع فیصل پر مردم شماری سے متعلق احتجاجی مظاہر سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ کے سرکاری اداروں میں کراچی میں رہنے والے نظر نہیں آتے، پیسے لیکر نوکریاں دی جاتی ہیں تاکہ کرپشن کا اڈہ چلتا رہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں متنازع مردم شماری منظور نہں ہوسکی، تحریک انصاف کےدور میں دوبارہ مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کا ایشو آیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مارچ میں ہر زبان بولنے والے شریک ہیں، کراچی کے مینڈیٹ کی حفاظت کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مردم شماری میں توسیع کی خیرات نہیں کراچی کی گنتی پوری کی جائے، حکومت نے عوامی احتجاج پر مردم شماری میں 15 روز کی توسیع کی ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ تقسیم کرنے والوں پر ہمارے متحد ہونے سے لرزہ طاری ہے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما سیف اللّٰہ نے مردم شماری سے متعلق قرارداد پیش کی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مردم شماری میں کراچی کی گنتی ٹھیک کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.