اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

کراچی: کرنٹ لگنے سے بچے سمیت 3 افراد بے ہوش

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال کے بلاک 13 ڈی میں کرنٹ لگنے سے بچے سمیت 3 افراد بے ہوش ہو گئے۔

علاقہ پولیس کے مطابق بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے متاثرہ افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں کئی روز سے وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.