اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

جدہ سے کراچی آنیوالی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار

جدہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 832 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کو ہفتےکی رات 2 بجے کراچی روانہ ہونا تھا لیکن تاحال روانہ نہ ہو سکی۔

اُنہوں نے بتایا کہ کئی گھنٹوں سے جدہ ایئر پورٹ پر کراچی جانے کے لیے موجود انتظار کرنے والے مسافروں کو بتایا گیا ہے کہ پرواز صبح 7 بجے روانہ ہو گی۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ پرواز کی روانگی میں تاخیر کی وجہ طیارے کی عدم دستیابی ہے، طیارے کو پرواز کے لیے جانا تھا، دورانِ لینڈنگ اس کے ٹائر برسٹ ہو گئے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹائرز تبدیل کرنے میں وقت لگنے سے پرواز پی کے 832 تاخیر کا شکار ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی سے طیارے کے ٹائرز تبدیل کر کے جدہ روانہ کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.