اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

حساس ادارے کے افسر پر تشدد، ترجمان پنجاب پولیس کا مزید 2 روز کا ریمانڈ منظور

پنجاب پولیس کے ترجمان کے حساس ادارے کے افسر پر تشدد کے معاملے میں عدالت نے ملزم نایاب حیدر اور اس کے بیٹے کا 2 دن کا مزید ریمانڈ دے دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کا اس سے قبل بھی 3 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا، ابھی ملزمان نایاب حیدر اور اس کے بیٹے سے پستول بھی برآمد کرنا ہے۔

پولیس کے مطابق حساس ادارے کے زخمی افسر کی مکمل میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے عید کے دنوں میں حساس ادارے کے افسر پر تشدد کیا اور اسے اغواء کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ملزم نایاب حیدر سمیت 6 نامزد اور 15 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.