رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹے کی تقسیم میں 20 ارب روپے کے کرپش کی ڈائریکٹر فوڈ شوذب سعید نے تردید کردی۔
ڈائریکٹر فوڈ شوذب سعید نے کہا کہ 20 ارب روپے کرپشن کی پھیلائی جانے والی افواہ کی تردید کرتے ہیں۔
شوذب سعید نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر 20 ارب روپے کی کرپشن کی افواہ پھیلائی گئی۔
ڈائریکٹر فوڈ پنجاب نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹارگیٹڈ سبسڈی سے مفت آٹا شفاف طریقے سے دیا گیا، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت حقدار گھرانوں کا تعین کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حقدار گھرانوں کی نادرا کے ذریعے تصدیق کی گئی، تمام عمل کمپیوٹرائزڈ طریقے سے مکمل کیا گیا، کرپشن کا امکان ممکن نہیں۔
Comments are closed.