
پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ کل سے لاہور، راولپنڈی، پشاور سمیت دونوں صوبوں میں الیکشن مہم شروع ہو جائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کل لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی کی قیادت کریں گے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق اس ریلی کا آغاز کل 12 بجے دوپہر ہو گا۔
ترجمان تحریکِ انصاف کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد کی ریلی کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے۔
پی ٹی آئی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پشاور میں ریلی کی قیادت پرویز خٹک کریں گے۔
Comments are closed.