اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

کراچی: فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، مبینہ قاتل ریٹائرڈ سب انسپکٹر گرفتار

کراچی میں کاٹھور اور اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے، اتحاد ٹاؤن میں قتل میں ملوث ریٹائرڈ سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے کاٹھور میں ڈملوٹی ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔

مقتول کی شناخت 22 سالہ محمد زبیر ولد محمد یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔

جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق اتحاد ٹاؤن کی قائم خانی کالونی میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے فائرنگ میں ملوث شخص کو گرفتار کر کے اتحاد ٹاؤن تھانے منتقل کر دیا، گرفتار ملزم اسلم محکمۂ پولیس کا ریٹائرڈ سب انسپکٹر ہے۔

مقتول ماجد اپنے 10 سے زیادہ دوستوں کے ہمراہ ملزم اسلم کے گھر گیا تھا، جھگڑے کے دوران ملزم نے فائرنگ کر کے ماجد کو قتل کر دیا۔

واقعہ رشتے کے تنازع کا شاخسانہ ہے، گرفتار ملزم سے پولیس مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.