اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

پاکستان میں 10 سے 20 فیصد کم بارشوں کا امکان

پاکستان میں اس سال مون سون میں 10 سے 20 فیصد کم بارشوں کا امکان ہے۔

جنوبی ایشیائی ممالک کے ماہرینِ موسمیات کا 3 روزہ اجلاس گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس سال جنوبی ایشیاء میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں بھی اس سال جون سے ستمبر کے دوران معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے زیادہ تر خطوں میں گرمی معمول سے زیادہ رہے گی۔

گزشتہ روز بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ کوئٹہ کوہلو قومی شاہراہ بحال نہ ہوسکی۔

ماہرینِ محکمۂ موسمیات پاکستان کے مطابق ملک میں اس سال تباہ کن سیلاب کا خطرہ بہت کم ہے اور اس سال مون سون میں10 سے 20 فیصد کم بارشوں کا بھی امکان ہے۔

جنوبی ایشیاء کے ماہرینِ موسمیات اس سال جون میں دوبارہ اکٹھے ہو کر صورتِ حال کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.