اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

گھوٹکی: ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغواء کر لیا، فائرنگ سے 2 زخمی، 1 مغوی بازیاب

سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں موٹر وے ایم فائیو کے قریب گڈو لنک روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کر کے ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغواء اور 2 کو زخمی کر دیا۔

پولیس نے ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد 1 مغوی کو بازیاب کرا لیا، دوسرے مغوی کی بازیابی کے لیے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق گڈو لنک روڈ پر کشمور جانے والی دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی سے ڈاکوؤں نے 4 افراد کو اغواء کیا۔

رحیم یار خان اور راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 22 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔

مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو زخمی کر دیا اور 2 افراد کو اغواء کر کے لے گئے۔

زخمیوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو کے بعد رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد 1 مغوی کو بازیاب کرا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی اوباڑو کی سربراہی میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.