اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کا تیسرا مشن مکمل

پاک فضائیہ کا سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کا تیسرا مشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کا سی 130طیارہ سوڈان میں پھنسے مزید 96 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گیا ہے۔

وزارت خاجہ کا مزید کہنا ہے کہ سوڈان سے اب تک 96 ممالک کے 4 ہزار 738 افراد کا انخلا کراچکےہیں۔

سوڈان سے نکالے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 355 ہوگئی، دو پاکستانی پورٹ آف سوڈان سے ابوظبی بھی پہنچ گئے۔

اس سے قبل سوڈان سے ایک ہزار 866 افراد کو لے کر بحری جہاز جدہ پہنچا تھا، جدہ پہنچنے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.