ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

چوہدری سالک نے پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے مارے گئے چھاپے کی روداد سنادی

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پرویز الہٰی کی گرفتاری کےلیے مارے گئے چھاپے کی روداد سنادی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ میں اپنے کمرے میں تھا، شور سن کر والد کے گھر کی طرف گیا، وہاں پہنچا تو دیکھا کہ دروازے کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے۔

سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کی ویڈیو شیئر کردی۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کی سالی، وکیل اور دیگر افراد وہاں کھڑے ہوئے تھے، جو پولیس کو کہہ رہے تھے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اسی گھر میں ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حیرانی ہوئی کہ وہ پولیس اہلکاروں کو کہہ رہے تھے کہ دروازہ توڑیں، میرے اختیار میں بھی ہوتا تو بھی کبھی کسی کے خلاف یہ کام نہ کرواتا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے گھر اینٹی کرپشن اور پولیس کا آپریشن ختم ہوگیا، ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ واپس روانہ ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کل رات کے واقعے میں چوٹ لگی، 7 ٹانکے لگے ہیں، مجھے وزیراعظم کی کال آئی انہوں نے اس معاملے پر افسوس کیا اور مذمت کی۔

چوہدری سالک حسین نے یہ بھی کہا کہ میں وزیراعظم سے بات کروں گا کہ وہ واقعے کی انکوائری کرانے کا اعلان کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.