اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

خیرپور: بچے سے زیادتی کے ملزم کی رہائی، سندھ حکومت کا اپیل کا اعلان

سندھ حکومت نے خیرپور میں بچے سے زیادتی میں ملوث ملزم کی رہائی پر ردعمل دیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مقامی عدالت کا تحریری فیصلہ آنے کے بعد اپیل دائر کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل کو ملزم سارنگ شر کیس میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ملزم سارنگ شر کی بچے کے ساتھ زیادتی کے ثبوت کے باوجود عدالت نے رہا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریری آرڈر ملتے ہی فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کردیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.