ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

پرویز الہٰی کےخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کےخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے اپنی مدعیت میں درج کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی نے ترقیاتی اسکیم کے ٹھیکے کی مد میں 2 ارب روپے رشوت لی، مقدمے میں پہلے سے گرفتار ملزم سہیل اصغر چوہدری کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں ایکسین، ایس ڈی او ہائی وے گجرات  کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے ، جبکہ ٹھیکہ لینے والی کمپنی کے مالک حاجی طارق کو بھی مقدمے  میں نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق  10 ارب روپے کی لاگت سے گجرات پرانا جی ٹی روڈ کی تعمیر کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.