جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

شیخ رشید تبلیغی جماعت کے شکرگزار

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اجتماع ملتوی کرنے کے تبلیغی جماعت کے اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کرنے پر تبلیغی جماعت کا مشکور ہوں۔

انھوں نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں سالانہ تبلیغی اجتماع یکم سے 4 اپریل تک ہونا تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہر میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث تبلیغی جماعت سے اجتماع ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.