ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

آئندہ بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس لگائے جانے کا امکان

آئندہ مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت آئی ایم ایف کے مطالبات کی روشنی میں ٹیکس تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں 20 لاکھ دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ اس سلسلے میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام کے درمیان مشاورت ہوگی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت آئی ایم ایف کے مطالبات کی روشنی میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کیلئےخصوصی اسکیم لائی جائے گی۔

اس کے تحت دکانداروں پر بجلی بلوں پر ٹیکس عائد کیا جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دکانداروں سے بجلی بلوں کے ساتھ یہ ٹیکس وصول کرکے ایف بی آر کو منتقل کر دیں گی۔

سالانہ 1 کروڑ آمدن والے دکانداروں پر ٹیکس کیلئے ایف بی آر یہ اسکیم لائے گا اور انہیں ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.