وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے پر ردعمل دیا اور کہا کہ پنجاب پولیس وفاق کے ماتحت نہیں ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ صوبائی حکومت چھاپے کے لیے پیشگی اطلاع دینے کی پابند تھی، دروازہ توڑ کر کسی کے گھر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس دراصل وفاق کے ماتحت نہیں ہے، آپریشن کے لیے وفاق سے فورسز کی ضرورت ہو تو لکھ کردیا جاتا ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آڈیولیکس کو چیک کیا جعلی ہونے کی کوئی بات سامنے نہیں آئی، آڈیو لیکس کے معاملے پر انکوائری ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس کی آڈیو لیک ہوئی اس کو انکوائری کےلیے سامنے آنا ہوگا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کی جائیں۔
Comments are closed.