پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف ہرجانے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کردیا۔
عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے خواجہ آصف کی اضافی دستاویزات کی منظوری چیلنج کی تھی۔
ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے11 مئی کو جواب طلب کرلیا گیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت تک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں کارروائی پر امتناع رہے گا۔
Comments are closed.