ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا

کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 19 ہزار 500 روپے ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 88 ہزار 186 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا دام 6 ڈالر اضافے کے بعد 1990 ڈالر فی اونس ہے۔  

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.