ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں آج توشہ خانہ کیس کی ہونے والی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور عمران خان کے وکیل گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.