جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

کراچی میں منکی پاکس کا کوئی مصدقہ کیس موجود نہیں، ترجمان محکمہ صحت سندھ

کراچی میں منکی پاکس کے چاروں مشتبہ کیسز کی رپورٹ منفی آگئی۔ اس وقت شہر میں منکی پاکس کا کوئی مصدقہ کیس موجود نہیں۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے منکی پاکس کے 3 مشتبہ افراد کے منکی پاکس کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

اس سے قبل ان تینوں افراد کو کراچی پہنچنے پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

مشتبہ تینوں افراد متحدہ عرب امارات سے کراچی پہنچے تھے جن میں ایک شخص کا تعلق سومالیہ سے تھا۔

دوسری جانب لیاری میں منکی پاکس کے مشتبہ بچے کا ٹیسٹ بھی منفی آگیا ہے۔ جس کے بعد شہر میں اس وقت منکی پاکس کا کوئی مصدقہ کیس موجود نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.