جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

مکیش امبانی کا بھروسہ مند ملازم کو عالی شان گھر کا تحفہ

ایشیا اور بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی جن کی مجموعی مالیت 85 بلین ڈالر یعنی تقریباً 7 لاکھ کروڑ روپے سے زائد ہے، ان کا دل بھی  بڑا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین نے اپنے بھروسہ مند ملازم منوج مودی کو ممبئی کے پوش مقام پر ایک 22 منزلہ رہائشی عمارت تحفے میں دے دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ یہ عالی شان عمارت چند ماہ قبل منوج مودی کو تحفے میں دی گئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ’ورنداون‘ نام کی یہ عمارت جنوبی ممبئی میں مالابار ہل کے قریب نیپین سی روڈ پر واقع ہے۔

پریمیم لوکیشن پر رہائشی جگہوں کی قیمتیں 45,100 روپے فی مربع فٹ سے 70,600 روپے فی مربع فٹ کے درمیان ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق، منوج مودی کو نیپین سی روڈ پر موجود تحفے میں ملنے والی اس عمارت کی قیمت 1,500 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

اس لگژری عمارت کو ڈیزائن کرنے کے لیے منوج مودی نے آرکیٹیکچر اور انٹیریئر ڈیزائن فرم طلاتی اینڈ پارٹنرز ایل ایل پی کو مقرر کیااور گھر کا کچھ فرنیچر اٹلی سے درآمد کروایا گیا ہے۔

کثیر المنزلہ عمارت کی پہلی سات منزلیں کار پارکنگ کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ منوج مودی ریلائنس جیو اور ریلائنس ریٹیل میں ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کے پاس بگ باس کے ساتھ پیچیدہ ترین پروجیکٹس کو انجام دینے کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ 

مکیش امبانی نے اپنے کاروبار کی توسیع کے لیے ہمیشہ منوج مودی پر بھروسہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.