جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

حکومت اور پی ٹی آئی کے وفود کے درمیان مذاکرات شروع

اسلام آباد میں حکومت اور تحریک انصاف کے وفود کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے۔

مذاکرات میں پی ٹی آئی سے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور علی ظفر شریک ہیں۔

حکومت کی طرف سے وفد کی قیادت اسحاق ڈار کر رہے ہیں جبکہ یوسف رضا گیلانی، نوید قمر، اعظم نذیر تارڑ اور سعد رفیق بھی شریک ہیں۔

چیئرمین سینیٹ پی ٹی آئی وفد کے ہمراہ حکومتی وفد سے ملے اور پھر دونوں وفود کو کمیٹی روم میں چھوڑ کر واپس اپنے چیمبر میں چلے گئے۔

آج ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں تجاویز کا تبادلہ ہوگا اور وفاقی حکومت تحریک انصاف کے مطالبات پر اپنا مؤقف پیش کرے گی۔

گزشتہ روز حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کا پہلا دور ہوا  جس میں تحریک انصاف کی جانب سے حکومتی وفد کے سامنے 3 شرائط رکھی گئیں۔

 پی ٹی آئی کی شرط تھی کہ رواں سال مئی میں قومی اسمبلی اور دونوں صوبائی اسملیاں تحلیل کی جائیں، 14 مئی کے علاوہ ایک ساتھ انتخابات کے لیے آئین میں ترمیم کی جائے‘آئینی ترمیم کے لیے تحریک انصاف کے استعفے واپس لینے ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے یہ شرط بھی رکھی گئی کہ رواں سال جولائی میں ملک بھر میں انتخابات کرائے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.