جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

سری لنکا نے گال ٹیسٹ اور سیریز میں آئرلینڈ کو شکست دے دی

گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو اننگز اور 10 رنز سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

ٹیسٹ میچ کے آخری دن آئرش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 202 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ہیری ٹکرز 85 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے جبکہ رمیش مینڈس نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس میچ میں سری لنکا کے لیفٹ آرم اسپنر پربھاتھ جے سوریا نے اپنے کیریئر کے ساتویں ٹیسٹ میں 50 وکٹیں لے کر ویسٹ انڈیز کے سابق اسپنر آلف ویلنٹائن کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے کا اعزاز آسٹریلیا کے میڈیم پیسر چارلی ٹرنر پاس ہے، جنہوں نے 6 ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.