جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

دی ہنڈرڈ کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تبدیل کرنے پر بات شروع

برطانیہ میں کرکٹ کے دی ہنڈرڈ فارمیٹ کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرنے پر بات چیت شروع کردی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بڑھتے رحجان نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو پریشان کر دیا ہے کیونکہ دی ہنڈرڈ فارمیٹ صرف انگلینڈ میں کھیلا جاتا ہے اور اس سے ای سی بی کے تحفظات بڑھ گئے ہیں۔

اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دی ہنڈرڈ کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرنے کے لیے ابھی ابتدائی بات چیت ہوئی ہے۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق 220 ملین پاؤنڈ سالانہ کے معاہدے کی وجہ سے ابھی دی ہنڈرڈ جاری رہ سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.