نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ پہلے ون ڈے کی بیٹنگ سے اعتماد ملا ہے۔
فخر زمان نے جیو نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک روزہ فارمیٹ میں تجربہ بھی ہے اور پرفارمنس بھی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام الحق کے ساتھ بیٹنگ کرکے اعتماد ملتا ہے، امام کی پرفارمنس میں گزشتہ کچھ عرصے میں مزید نکھار آیا ہے۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ امید ہے امام الحق مستقبل میں پاکستان کے لیے مزید پرفارمنس دیتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے لیے کسی بھی بیٹنگ پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار ہوتا ہوں۔
فخر زمان نے بتایا کہ جب سےکرکٹ شروع کی بطور اوپنر کھیلتا آرہا ہوں، میری پسندیدہ پوزیشن اوپننگ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اور بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں پرفارمنس دے کر پاکستان کو میچز جیتوا رہے ہیں۔
فخر نے کہا کہ میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ صائم ایوب نے فٹنس اور پرفارمینس کا خیال رکھا تو لمبا کھیلیں گے۔
قومی ٹیم کے بائیں ہاتھ کے بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا ایک روزہ فارمیٹ میں کمبی نیشن بہترین بنا ہوا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں فخر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ تک کم میچز ہونے سے ٹیم کی تیاریوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
Comments are closed.