جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

آزاد کشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں تیز بارش

آزاد کشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے آج سے 5 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیش گوئی کردی۔

کراچی میں آج رات ہلکی بارش، کل دوپہر سے شام تک معتدل اور تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سانگھڑ، مٹیاری اور بدین کے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت، کشمیر اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.