ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

ملک میں آئینی نہیں سیاسی تنازع ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت آئینی تنازع نہیں، سیاسی تنازع ہے، یہ تنازع اس لیے پیدا ہوا، کیوں کہ عمران خان نے اپنی دو صوبائی اسمبلیاں توڑ دیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں کسی جمہوری روایت کے تحت نہیں بلکہ بقول ان کے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے کہنے پر توڑیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ملاقات کا ایک پوائنٹ ایجنڈا الیکشن تھا، آج کی نشست میں ایک دوسرے کا موقف سمجھا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ان کی نیت یہ تھی کہ اسمبلیاں توڑنے سے نظام گر جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا، اب عمران خان پریشان ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.