جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

14مئی کو الیکشن نہیں ہوسکتے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے دوٹوک موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سارے مل کر بھی چاہیں تو بھی 14مئی کو الیکشن نہیں ہوسکتے۔

جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے گزارش ہے کہ توہین شوہین کے معاملات سے باہر نکلیں۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ شہری کا حق بنتا ہے کہ فیصلہ ڈسکس کرے۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ہر شخص اپنی انا کو پاکستان کی عزت سے کم رکھے، کہیں پاکستان کسی بڑے نقصان سے دوچار نہ ہوجائے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آئین بڑا کلیئر ہے کہ اختیارات صرف پارلیمان کے پاس ہیں، پارلیمان کے ممبران کی سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے چیف جسٹس کو خط لکھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.