جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

نجی علاجگاہوں کو منکی پاکس کے مریضوں کو داخل کرنے سے روک دیا گیا

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی علاجگاہوں کو منکی پاکس کے مریضوں کو داخل کرنے سے روک دیا ہے۔

کمیشن نے نجی علاج گاہوں کو ہدایت کی ہے کہ مشتبہ منکی پاکس مریضوں کو مختص سرکاری اسپتالوں میں ریفر کیا جائے۔

سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے میں منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ منکی پاکس کے مشتبہ کیسوں کی شناخت یقینی بنائی جائے۔

15 سال سے کم عمر منکی پاکس مریضوں کو چلڈرن اسپتال لاہور اور اس سے زائد عمر کے مریضوں کو لاہور جنرل اسپتال ریفر کیا جائے۔

نجی علاجگاہوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ منکی پوکس کے مشتبہ، ممکنہ اور تصدیق شدہ کیسز کی اطلاع متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی یا 1033 ہیلپ لائن پر دی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.