جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

تمام معاملات آئینی حدود میں رہتے ہوئے حل کیے جائیں گے، اسحاق ڈار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم میں شامل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اصولی طور پر طے ہے معاملات آئين کے اندر رہ کر ہینڈل کرنے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اپنی اپنی قیادت سے بات کے بعد کل تین بجے دوبارہ نشست ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے رکھی گئی تیسری شرط میں کہا گیا کہ رواں سال جولائی میں ملک بھر میں انتخابات کروائے جائیں۔

سابق وزیراعظم  یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارے اتحادی بہت زیادہ ہیں سب کو آن بورڈ لے کر ان کی ڈيمانڈ لے کر تحریک انصاف کے پاس آئيں گے۔

پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے صحافی نے سوال کیا کہ  مذاکرات ہورہے ہیں آپ پریشان نظر آرہے ہیں؟

جس کے جواب میں اسحاق ڈار نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ تمہیں ہی پریشان نظر آرہا ہوں باقیوں کو نہیں، اس کے بعد اسحاق ڈار ہنستے ہوتے ہوئے مذاکرات کے لئے کمیٹی روم میں داخل ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.