جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، انٹرنیشنل کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 277 اننگز میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔

پاکستانی بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 3485 اور ٹیسٹ کرکٹ میں 3696 رنز بنائے ہیں جبکہ ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم 4800 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

بابر اعظم 12 ہزار بین الاقوامی رنز مکمل کرنے والے تیز ترین پاکستانی اور دوسرے تیز ترین ایشین بیٹر ہیں۔

بابر اعظم مجموعی طور پر 12 ہزار انٹرنیشنل رنز کرنے والے آٹھویں پاکستانی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ بین الاقوامی رنز بنانے والے کھلاڑی انضمام الحق ہیں جنہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 20 ہزار 541 رنز بنائے۔ 

ان کے علاوہ یونس خان نے 17 ہزار 790، محمد یوسف نے 17 ہزار 134 انٹرنیشنل رنز بنائے۔

جاوید میانداد نے 16 ہزار 213، سلیم ملک نے 12 ہزار 938، سعید انور نے 12 ہزار 876 اور محمد حفیظ نے 12 ہزار 780 رنز کیے۔

بابر اعظم یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے چھٹے تیز ترین پلیئر بھی ہیں۔

سر ویوین رچرڈز نے 255، ہاشم آملہ نے 264، گریم اسمتھ نے 269 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

جو روٹ نے 275 اور ویرات کوہلی نے 276 اننگز میں 12 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.