جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ کو 13 مئی تک شاہراہ دستور پر نئی عمارت میں منتقل کرنے کی منظوری

اسلام آباد ہائیکورٹ کو 13 مئی تک شاہراہ دستور پر نئی عمارت میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  عامر فاروق کی ہدایت پر رجسٹرار نے آفس آرڈر جاری کر دیا۔

آفس آرڈر کے مطابق 13 مئی تک عدالتوں کی منتقلی کا مرحلہ مکمل کر لیا جائے گا۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ  اسلام آباد ہائیکورٹ کی تمام عدالتیں 15 مئی سے نئی عمارت میں کام کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.