کراچی کے ساحلی علاقے منوڑہ میں سمندر میں نہاتے ہوئے چار دوست ڈوب گئے۔ تین کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ چوتھے کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کو تین روز ہوگئے، اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں، چاروں دوست حافظ قرآن تھے۔
عید کے موقع پر کورنگی کے رہائشی چار دوست پکنک منانے ایسے گئے کہ زندہ واپس ہی نہ آسکے، سمندر کے بے رحم لہریں چاروں دوستوں کو نگل گئیں۔
انس، حسن اور مبشر کی لاشیں تو مل گئیں جنہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔ تینوں دوستوں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک بھی کردیا گیا۔
16 سالہ عبدالرحمٰن 3 روز بعد بھی نہ مل سکا جس کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ عبدالرحمٰن کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں،وہ چار بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔
اہل خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔
Comments are closed.