ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

پہلا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شان مسعود، محمد رضوان شامل ہیں۔

آغا سلمان، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

راولپنڈی میں ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ دوسری اننگز میں بہتر رہے گی، ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کا آخری میچ جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بڑھا، ہم بھی ٹاس جیت کر بولنگ ہی کرتے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جبکہ اس سے قبل 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.