جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ، 2 افراد جاں بحق

کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی ایک بوگی میں خیرپور کے قریب آگ لگ گئی، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، جبکہ 4 لاپتہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔

آگ سے متاثرہ بوگی کے مسافروں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔

ڈی ایس ریلوے محمود الرحمن لاکھو کے مطابق، متاثرہ بوگی ٹریک سے ہٹادی گئی ہے اور کراچی سے اندرون ملک جانے والا ٹریک بحال کردیا گیا ہے۔

محمود الرحمن لاکھو نے بتایا کہ کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگی۔

واقعے کے بعد متاثرہ بوگی کو الگ کرکے ٹرین کے اگلے حصے کو خیرپور جبکہ پچھلے حصے کو گمبٹ روانہ کیا گیا۔

حادثے کے باعث اپ ٹریک مکمل طور پر معطل رہا اور کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرینوں کو گمبٹ سے پہلے اسٹیشنز پر روکا گیا۔

فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر بوگی میں لگی آگ پر قابو پایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.