بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

محمد حارث نے طویل اننگز نہ کھیل پانے کی وجہ بتادی

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے طویل اننگز نہ کھیل پانے کی وجہ بتادی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں محمد حارث نے کہا کہ تجربہ کم ہے، اس کی وجہ سے طویل اننگز نہیں کھیل پارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے جلد از جلد کھیل میں پختگی لاؤں کیونکہ جتنی جلدی بیٹنگ میں پختگی لاؤں گا، میرے لیے اچھا ہوگا۔

قومی بیٹر نے مزید کہا کہ پرفارمنس سے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کےلیے اسکواڈ میں جگہ بنانا ہے، محمد رضوان اور دیگر پلیئرز بھرپور سپورٹ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیپ بال کرکٹ سے شروعات کی، فیملی میں سب سے زیادہ کرکٹ میں ہی کھیلتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے پشاور اور کوئٹہ میں بھی میچز ہوں۔

محمد حارث نے یہ بھی کہا کہ اسکول کے علاوہ جو بھی وقت ملتا تھا وہ کرکٹ میں لگاتا تھا۔

نوجوان بیٹر نے کہا کہ پشاور میں 2015ء میں کرکٹ اکیڈمی کو جوائن کی، انڈر16 میں مسترد کیا گیا مگر ہمت نہیں ہاری۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.