بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

ایم کیو ایم اور وفاقی وزراء کی ملاقات کی اندرونی کہانی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد اور وفاقی وزراء کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، ایم کیو ایم نے مردم شماری پر سندھ حکومت کے کردار پر بھی عدم اعتماد کیا۔

ایم کیو ایم نے کہا کہ مردم شماری ہماری بقاء کا مسئلہ ہے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، ایم کیو ایم نے ادارہ شماریات کی بےضابطگیاں اور صوبائی حکومت کی ناانصافی سامنے رکھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ اعداد و شمار کی درستی کے عمل کےلیے مانیٹرنگ کمیٹی بنائی جائے۔

وفاقی وزراء نے ایم کیو ایم کے تمام خدشات اور ثبوتوں کو تسلیم کیا، احسن اقبال نے ادارہ شماریات اور چیف کمشنر کو معاملہ جلد حل کرنے کی ہدایت کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.