جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز، قومی اسکواڈ میں 6 اسپیشلسٹ شامل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، ون ڈے اسکواڈ کے لیے پاکستان ٹیم میں چھ اسپشلسٹ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر رہی۔ 

گرین شرٹس کا اب پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں کیویز کا مقابلہ کریں گے۔ 

ون ڈے اسکواڈ کے لیے پاکستان ٹیم میں 6  کھلاڑیوں عبداللّٰہ شفیق، آغا سلمان، حارث سہیل، امام الحق، اسامہ میر اور محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ ون ڈے اسکواڈ میں تجربے کار کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیم کی صلاحیت بڑھے گی۔ 

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے مارک چیپمین کو ون ڈے اسکواڈ میں بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.