بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

گھوٹکی، مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا دعویٰ  ہے کہ تھانہ اے سیکشن گھوٹکی پولیس گشت پر تھی اس دوران قادرپور لنک روڈ پر مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوگیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے، مارے گئے ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن آج 17 ویں روز بھی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے ڈاکوؤں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن جاری ہے۔

تین روز قبل گیمبڑو تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.