بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

ٹھٹھہ حادثے میں جاں بحق مزید 3 افراد کی شناخت ہو گئی

ٹھٹھہ میں چلیا کے مقام پر ٹرک اور وین کے تصادم میں جاں بحق ہونے والے مزید 3 افراد کی شناخت ہو گئی۔

ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت نعمان، عبید عالم اور سیف اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق دیگر 6 افراد کی شناخت پہلے ہی ہو چکی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں عدنان، عبداللّٰہ، تسبع اللّٰہ، محمد فیصل، نور اللّٰہ اور قیصر شامل ہیں۔

دوسری جانب حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ حادثے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

ٹھٹھہ میں چلیا کے مقام پر ٹرک اور وین کے تصادم میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اہلخانہ نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ قذافی ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹھٹھہ میں چلیا کے مقام پر ٹرک اور وین کے تصادم میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 9 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال مکلی منتقل کی گئی تھیں اور بعد ازاں 6 افراد کی میتیں کراچی میں ورثاء کے حوالے کی گئی تھیں جبکہ 3 کی شناخت نہ ہونے کے باعث انہیں سرد خانے منتقل کر دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.