منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

امریکا میں ایک ہی نمبر پر ایک شخص نے ایک سال میں تین مرتبہ لاٹری جیت لی

امریکا میں ایک شخص نے ایک ہی نمبر پر ایک سال کے دوران تین بار لاٹری انعامات جیت لیے۔

امریکی ریاست میری لینڈ کی چارلس کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے اس 52 سالہ شخص کا تیسرا انعام جو کہ میری لینڈ لاٹری سے تعلق رکھتا ہے، پچاس ہزار ڈالر 13 اپریل کو نکلا۔ 

اس سے قبل اس کے پچاس ہزار ڈالرز کے دو الگ الگ انعامات گزشتہ برس مئی میں نکلے تھے۔

اس کا کہنا ہے کہ میری بیوی نے مجھ سے کہا کہ ہم صرف اس مخصوص نمبرز  کو ہی استعمال کریں اسطرح ہم انعامات جیتے رہیں گے۔ 

اب اس نے اس لاٹری کے آفیشلز سے کہا ہے کہ وہ تین بار انعامات جیتنے کے بعد بھی لاٹری گیم میں حصہ لیتا رہے گا، اس کے مطابق وہ اس انعامی رقم سے اپنی بیوی کے ساتھ تعطیلات منانے جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.