منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

سی ٹی ڈی تھانہ دھماکا: کمیٹی بنادی، حقائق سامنے لائیں گے، امیر مقام

خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے کی تحقیقات کےلیے کمیٹی بنا دی گئی ہے، حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ کبل سی ٹی ڈی تھانے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس کے مطابق واقعہ میں دہشتگردی کے شواہد نہیں ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن اور بےامنی کیا ہے، سوات کے عوام سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ پولیس نے یہاں امن کے لیے بہت شہادتیں دی ہیں، بغیر تحقیق کیے کسی پر الزام نہیں لگانا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.