منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

ثاقب نثار کی نئی مبینہ آڈیو لیک پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی نئی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل دیا ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیگمات، ساس بچے، ڈیم بابا بہ مقابلہ آئین پاکستان، وقت کم اور مقابلہ سخت ہے۔

دوسری طرف ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ جب تک ثاقب نثار اور فیض حمید کی باقیات موجود ہیں، ملک آگے نہیں چل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کی فیملیز کی خواہشوں پر دیے گئے فیصلوں سے پاکستان اس حال تک پہنچا ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ثاقب نثار اور فیض حمید کو پکڑ لیں تو پاکستان میں 70 فیصد امن، چین اور سکون آجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.