منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چینی ناظم الامور کی ملاقات

اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چین کی ناظم الامور پینگ چنگ سو نے ملاقات کی ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان کےلیے چین کی حمایت کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ اقتصادی و تجارتی اور مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔

چین کی ناظم الامور نے وزیر خزانہ کو چینی حکومت کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور متعدد شعبوں میں جاری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.